ابنا: ایران کے ایک بزرگ مرجع تقلید آیت اللہ حسین نوری ہمدانی نے بعض عرب ممالک پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ ممالک ایران کے خلاف اپنے فیصلے کرتے ہیں اور قطر گیس اور تیل سے حاصل ہورہی آمدنی کو مسلمانوں کے خلاف استعمال کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دشمن اسلامی بیداری کو دبانا چاہتی ہے تاکہ ایران پر غلبہ حاصل کرے۔
اس مرجع تقلید نے کہا کہ اسلام بادشاہت کو تسلیم نہیں کرتا اور بارہویں امام کی غیر موجودگی میں آیت اللہ سید علی خامنہ ای ان کے مشن کو اسلامی قوم میں آگے بڑھا رہے ہیں۔
بعض عرب ممالک کی طرف سے ایران میں اپنے سفارتخانے بند کرنے کے فیصلے پر سخت تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا: ایسے اقدام ایران کے خلاف ایک سازش ہے۔
.....
/169